ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو سے عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منور ہ کی طرف روانہ :

منگلورو سے عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منور ہ کی طرف روانہ :

Thu, 04 Aug 2016 19:04:31    S.O. News Service

منگلورو:4/اگست(ایس او نیوز)منگلوروسے عازمین حج کی پہلی پروازصبح05-11کو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مدینہ منورہ کی طرف اڑان بھری۔

قریب 152عازمین حج کو لے کر ہوائی جہاز مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوا ۔ بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح سے ہی بجپے پرانے ہوائی اڈے پہنچے عازمین کو خصوصی بس کے ذریعے نئے ائیر پورٹ پہنچایا گیا۔ شہری ترقیات اور حج وزیر آر ، روشن بیگ نے صبح 30-9بجے ہوائی اڈہ پہنچ کر عازمین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے آسان سفر کے لئے دعائیں کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی محی الدین باوا، جے آر لوبو، دکشن کنڑا حج نگراں کمیٹی کے صدر وائی ، محمد کوئیں، دکشن کنڑا ضلع وقف صلاح کمیٹی کے صدر ایس ایم رشید حاجی ، اُڈپی ضلع وقف صلاح کمیٹی کے صدر یحییٰ نقوی ملپے ، کانگریس لیڈر ٹی کے سدھیر وغیرہ موجود تھے۔


Share: